کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن دوران میچ آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ڈھاکا پریمیئر لیگ ڈویژن ٹی 20 لیگ میں


امپائر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل رد ہونے پر وکٹیں اٹھا کر پھینک دیں۔ مذکورہ واقعہ محمدڈان اسپورٹنگ کلب اور اباہانی لمیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شکیب الحسن نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر انہوں نے اسٹمپس پر کک ماری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں