پاکستان سپر لیگ ،بابر اعظم نے محمدرضوان کوپیچھے چھوڑ دیا

76

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 6) میں بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ سٹی 42نیوز کی رپورٹ کے مطابق


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں ملتان سلطانز نے

پہلے کھیل کر کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا۔ میچ میں بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز بنائے، جس کے بعد بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابراعظم نے ابھی تک 6 میچز کھیل کر328 رنز بنائے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 326 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔