لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیت کاکریڈٹ کس کو دے دیا، جانیے

46

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار راشد خان اور ٹم ڈیوڈ نے ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ دس سے پندرہ رنز ہم نے زیادہ دیے،

ہمارے بیٹسمینوں نے اچھا میچ فنش کیا، ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، وکٹ کی کنڈیشنز دیکھ کر استعمال کر رہے ہیں۔

سہیل اختر نے کہا کہ ہماری اوور آل بولنگ اچھی رہی، دنیا کے بہترین بولر ہمارے پاس ہیں۔