ڈیل سٹین نےپی ایس ایل کو آئی پی ایل سےبہت بہتر قرار دے دیا، فرق بھی بتا دیا

34

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کا خیال ہے کہ دنیا کی دیگر لیگز کے مقابلے میں آئی پی ایل میں صرف پیسے کو اہمیت دی جاتی ہے۔


ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل میں پیسوں کی چکا چوند کے دوران کھلاڑی کرکٹ بھول جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ، میں نے محسوس کیا کہ جب آپ آئی پی ایل میں جاتے ہیں تو بڑے سکواڈز اور بڑے بڑے ناموں کے باعث شاید اس پر زیادہ زور دیا جاتا ہے کہ کس کھلاڑی کو کتنے پیسے مل رہے ہیں اور

اس صورتحال میں لوگ کرکٹ کو بھول جاتے ہیں۔ ڈیل سٹین کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ پی ایس ایل یا سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے جاتے ہیں تو وہاں آپ کو کرکٹ کی ایک خاص اہمیت نظر آتی ہے۔