پاکستانی فاسٹ باؤلر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزد

39

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔ حسن علی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے


بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم اور سری لنکا کے پراوین جیا وکراما کی بھی نامزدگی ہوئے ہے۔ ووٹنگ کے بعد پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جائے گا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے مئی کے مہینے میں 14 ٹیسٹ وکٹیں 8.92 کی اوسط سے حاصل کی تھیں۔ قومی فاسٹ بولر کو اسی کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

حسن علی نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں، پہلی اننگز میں 53 رنز کے عوض چار جبکہ دوسری اننگز میں 36 رنز دیکر 5 شکار کیے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی نے 27 رنز کے عوض 5 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔