بابراعظم پھر چھا گئے، کوہلی کو پیچھےچھوڑ دیا،ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا

102

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
سن 2019 سے لیکر آج تک کھیلے گئے ٹی 20میچز میں پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ کی معروف اور سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق


سن 2019 سے اب تک بابراعظم نے 26 اننگز میں 1004 رنز بنائے جو کہ سب سے زیادہ ہیں۔ اس دوران بابراعظم نے 10 ففٹیاں سکورکیں اور ان کا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 122 رہا۔

ویرات کوہلی اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 24 اننگزوں میں 992رنزبنائے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اس دوران 10 ففٹیاں سکور کیں جبکہ انکا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 94 رہا۔

آئرلینڈ کے پال سڑلنگ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 26 اننگزوں میں 943 رنز بنائے ہیں۔ پال سڑلنگ نے بھی اس دوران 10 ففٹیاں سکورکیں اور ان کا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ سکور 95 رہا۔