اعظم خان نےثابت کردیا کہ کامیابی کیلئے سکس پیکس ضروری نہیں فاف ڈوپلیسی بھی اعظم کی سلیکشن کےحق میں بول پڑے

32

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی اعظم خان پر ان کے وزن کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ اتوار کے روز پریس کانفرنس کے دوران 36 سالہ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ


اعظم خان نے ثابت کردیا کہ آپ کو کامیابی کے لیے ہر وقت سکس پیکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ہارڈ ہٹ بیٹسمین اعظم خان نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے

قومی سکواڈ میں جگہ بنانے کے لیے 30 کلو (66 پاؤنڈ) وزن کم کیا ۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اعظم خان آنے والے پی ایس ایل 6 میچوں کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے خواہاں ہوں گے،

اعظم خان ایک اچھے پاور ہٹر ہیں، میں نے ابھی تک ان کے چند ہی میچز دیکھے ہیں اور انہوں نے نصف سنچری بھی سکور کی ہے جس نے انہیں بہت اعتماد دیا ہوگا۔