ان دو سپر سٹار کھلاڑیوں کی وکٹیں لینا میرا خواب ہے، عثمان قادر نے شاندار بات کہہ دی

23

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستانی لیگ سپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ وہ ویرات کوہلی ، این مورگن اور جوز بٹلر سمیت دیگر بڑے بلے بازوں کی وکٹ لینے کے خواہاں ہیں۔ لیجنڈری لیگ سپنر مرحوم عبد القادر کے بیٹے 27 سالہ عثمان قادر کا کہنا تھا کہ


دنیا کے بہترین بلے بازوں کو بائولنگ کرنے سے باؤلر کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ عثمان قادر نے کہا کہ این مورگن ، جوز بٹلر ، ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز جیسے بہت سارے عالمی معیار کے کھلاڑی موجود ہیں،

جب آپ ایسے بلے بازوں کی وکٹیں اٹھاتے ہیں تو آپ کا اعتماد مزید بڑھ جاتا ہے اور ان کی وکٹیں لینے سے آپ کو تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے لہذا میں ان بلے بازوں کو بولنگ کرنا چاہتا ہوں اور

انہیں آؤٹ کرنا چاہتا ہوں۔ عثمان قادر کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے کیوں کہ وہ اپنی مرضی سے میدان کے ہر طرف سٹروکس کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔