اپنے پہلےہی میچ میں کوئٹہ کو جتوانے والے عثمان خان بھی پی ایس ایل میں دھوم مچانےکے لئے تیار

28

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین عثمان خان اپنی ٹیم کے لیے ایونٹ کے بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


عثمان خان کا کہنا تھا کہ جیسے ملتان سلطان کے خلاف پہلے میچ میں کارکردگی دکھائی تھی ویسی ہی بیٹنگ کرنے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں،

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ فیملی کی طرح رکھتی ہے۔ عثمان خان کا کہنا تھا کہ وہ یو اے میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہاں رات کے وقت اوس کی وجہ سے بولرز کو پریشانی ہوتی ہے۔

نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی بیٹنگ میں کافی رہنمائی کررہے ہیں۔