ان دو پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی سی سےبھی جھوٹ بولا” نجم سیٹھی اورسلمان بٹ آمنے سامنے

34

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی اور کرکٹر سلمان بٹ آمنے سامنے آگئے اور نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سےجھوٹ بولا۔


پی سی بی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوششیں کیں تھیں لیکن آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز سے کہا تھا کہ

وہ اقرارجرم کریں، محمد عامر کی واپسی بھی آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق ہوئی، سلمان بٹ اور محمد آصف نے آئی سی سی سےجھوٹ بولا تھا۔ دوسری جانب سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ

انٹرنیشنل کرکٹ میں میری واپسی کو روکا گیا، آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان بیک ڈور معاہدہ ہوا تھا، نجم سیٹھی کے بیان پر حیرت ہوئی، ناانصافی کے ازالے کیلئے اپنےقانونی اختیارات کے بارے میں مشورہ کر رہا ہوں۔