کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
 پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کے لیے کمنٹری پینل تیار کر لیا گیا۔ بقیہ میچز کے لیے 10 رکنی کمنٹری پینل منتخب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں 9 کمنٹیٹرز اور ایک پریزینٹر شامل ہے۔


ذرائع کے مطابق سابق انگلش کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور بھی پینل میں شامل کیے گئے ہیں، اس پینل میں پاکستان سے رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز، طارق سعید اور

سکندر بخت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جے پی ڈومنی بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، زمبابوے کے پومی بنگوا بھی پینل کا حصہ ہوں گے،

جب کہ زینب عباس کو بطور پریزینٹر کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں پہلی بار یو اے ای سے اردو کمنٹری بھی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں