’دوستی میدان سےباہر ہے‘ عثمان قادر نے بابراعظم کو پیغام دےدیا

53

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر عثمان قادر نے اپنے دوست بابر اعظم کی وکٹ اڑانے کی ٹھان لی ۔ان کا کہنا ہے کہ دوستی میدان سے باہر ہے، سامنا ہوا تو پہلی گیند پر آوٹ کرنے کی کوشش کروں گا،


عمران طاہر نے میری باولنگ میں نکھا ر پیدا کرنے کے لیے بہت کام کیا ،گھنٹوں پریکٹس کرنے کے ساتھ رن اپ میں بھی معمولی سی تبدیلی کی، اس چیز سے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا،

اب ایکشن بھی کچھ کچھ عمران طاہر جیسا ہوگیا۔ انہوں نے بابر اعظم کو مشکل بیٹسمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ ٹف بابر اعظم کو باولنگ کرنا لگا ہے۔

مشکل سے مشکل ورائٹی کو کمال مہارت سے کھیلنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں، ہر کوئی دنیا کا نمبر ون بیٹسمین نہیں بن سکتا، بابر اعظم نے بڑی محنت کرکے یہ مقام پایا ہے۔