پی ایس ایل میں ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر شاہنوازدھانی نے اپناہدف مقرر کرلیا

30

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بنیں، اس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔


تفصیلات کے مطا بق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے لیے پہلے بھی بہت محنت کی تھی اب بھی یہی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کے لیے اچھے سے اچھا پرفارم کروں،

ابو ظہبی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہیں ، ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اور کنڈیشنز کے مطابق ہی بولنگ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہت گرم ہے،

حبس بھی زیادہ ہے لیکن ہم پروفیشنل ایتھلیٹس ہیں ، موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ہم نے کھیلنا ہے یہ مشکل کام نہیں ہے۔