نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں رنگ جمانے کو ہیں تیار

95

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں
سال 2016 میں شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ اپنےآغاز سے ہی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم بن کر ابھری ہے۔ ایمرجنگ اور سلور کٹیگری کی حیثیت سے


اس لیگ کا حصہ بننے والے متعدد نوجوان کرکٹرز ایسے ہیں جو اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت آج بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔

حسن علی، فخر زمان، شاداب خان اور حیدر علی بھی انہی کٹیگریز کے ذریعے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے تھے جو آج بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تمام اسکواڈز میں چندایسے نوجوان کرکٹرز شامل تھے جو پہلی مرتبہ اس لیگ میں شرکت کررہے تھے۔ ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندر زکے احمد دانیال، پشاور زلمی کے محمد عمران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صائم ایوب، ملتان سلطانز کے صہیب اللہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذیشان ضمیر شامل ہیں۔