زمبابوےاور ساؤتھ افریقہ میں محمد حفیظ کیوں پرفارم نہ کرسکے؟ابوظہبی میں حفیظ کیا کرنے والے ہیں؟عاقب جاوید نےبتا دیا

25

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا خیال ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ابوظہبی کی بیٹنگ ٹریک پر پرفارم کرنا آسان ہوگا۔ کیونکہ وہ


عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حفیظ کے لئے ابوظہبی کے فلیٹ اور بیٹنگ پچوں پر پرفارم کرنا بہت آسان ہوگا، ہمیں امید ہے کہ وہ بیٹ سے کارکردگی دکھائے گا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ

کسی بھی بلے باز کے ایک یا دو میچز خراب جاسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ 2 سالوں میں اپنی بیٹنگ بہتر بنائی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ

ایک شخص 40 سال کی عمر میں بھی اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس نے اپنی شاٹس اور طاقت میں اضافہ کیاہے، زمبابوے میں گیند بلے پر نہیں آرہی تھی جو سٹروک کھیلنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔