کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے دنیا بھر میں کرکٹ لیگز مضبوط ہورہی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ پر دلچسپی ختم ہوگئی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں


ٹیموں کی تعداد میں اضافہ سے عمومی طور پر کھیل کو فائدہ ہوگا، میرا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیمیں ہیں،

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 مارچ میں ملتوی ہونے کے بعد اب دوبارہ آغاز ہو رہا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ

مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں دوبارہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے تاہم یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں لیکن تمام تمام ٹیمیں تازہ دم ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا ہے کہ


ان کی ٹیم ٹیبل پر اس پوزیشن پر نہیں ہے جہاں اس کو ہونا چاہیے، میں ٹیم کے اندر جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کی کوشش کروں گا،

یہ بات غلط ہے کہ صرف سپر فٹ کرکٹرز ہی اچھے کھلاڑی بنتے ہیں، میں پی ایس ایل میں سامنے آنے والے باؤلنگ ٹیلنٹ سے متاثر ہوا ہوں اور تمام ٹیموں کے پاس بہترین باؤلرز کی فہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ سرفرازاحمد میدان میں ہمیشہ اپنے ساتھیوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،ہر کپتان کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے اور سرفراز کے سوچنے کا انداز بھی مختلف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں