کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے کہا کہ ہم نے فائنل کھیلنے اور جیتنے کا نہیں سوچنا، ایک ایک میچ سے آگے بڑھنا ہے ایسا سوچنے سے دباو بڑھے گا ،


راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کا اب ماضی کے مقابلے میں اچھا کمبی نیشن بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہر اپوزیشن کے خلاف کوشش ہو گی ٹیم کے لیے اچھا کروں اور چیزوں کو سادہ رکھوں

کراوڈ کے لیے میچز کی مختلف اہمیت ہو سکتی ہے لیکن ہمارے لیے یہی ہوتا ہے کہ ہر میچ میں اچھا کرنا ہے۔ آن لائن پریس کانفرنس کے دوران بات کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

لاہور قلندرز کے ساتھ پہلے بھی اچھا وقت گزرا دو میچز کے لیے دو ہفتے گزارے ایسا لگا کہ دو سال گزارے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں