کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے، میرا ابوظہبی میں رزق لکھا تھا اور میں اب یہاں پہنچ گیا یہی میرا یقین ہے۔


نسیم شاہ نے کو رونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی جس پر انہیں پی ایس ایل سے باہر کردیا گیا تھا تاہم وہ پھر سے کو رونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ابو ظہبی روانہ ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ

پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں لہٰذا وہ 100 فیصد پرفارم کریں گے، کرکٹ زندگی ہے، میرا ہدف یہی ہوتا ہے کہ محنت اور دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے۔

قرنطینہ میں وقت گزارنے کی اب عادت ہو چکی ہے، اس دوران فکر فٹنس کی ہوتی ہے، فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کمرے میں دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں