کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نیوزی لینڈ کے سپر سٹار کھلاڑی کولن منرو اس وقت ابو ظبی میں موجود ہیں۔ سپر اسٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ اور اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطا بق نیوزی لینڈ کے سٹار کھلاڑی کولن منرو پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کو ایک بہترین کرکٹ لیگ قرار دیا ہے۔

کولن منرو نے شاداب خان کو سب سے بہترین کپتان قرار دے دیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ ” میں بہت سارے کپتانوں کے ساتھ کھیلا ہوں مگر شاداب خان سب سے بہترین کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان باقیوں سے بلکل مختلف کپتان ہیں، اور بہت ٹھنڈا دماغ رکھنے والے ہیں، اور دوسرے کھلاڑی کی بات کو سنتے اور سمجھتے بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں