محمد عامر کوریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے منانے کی کوششیں شروع، وسیم خان نےاعلان کردیا

115

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے پر منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہاکہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی،


تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا ہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا کہ جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلیے درست نہیں ہے، وہ اب بھی ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں،

ہم ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے۔ وسیم خان نے بہرحال عامر کی ٹیم میں دوبارہ واسپی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔