کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا انعقاد ابو ظہبی میں کیا جارہاہے جس کیلئے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں اور قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں تاہم اس دوران کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث


پیچھے رہ جانے والے انور علی کیلئے بھی خوشخبری آ گئی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر انور علی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”

میرا کو رونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور میں دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں ۔“ انہوں نے کہا کہ کو رونا ویکسین کیلئے خود کو رجسٹر ڈ کروائیں ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے فاسٹ باولر

انور علی کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ایونٹ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے تھے ، ابو ظہبی روانگی سے قبل کراچی میں قرنطینہ کے دوران ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں