کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے لگے ، آسٹریلیا کے سابق کپتان اورمایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلار ک نےاپنے ملک کے فاسٹ باولر ز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اخترکی تعریف کر دی ہے۔


آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمینوں کی طرح شعیب اختر کی خطرناک باولنگ کا سامنا کرنے والے مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر کی باولنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی، شعیب اختر تیز ترین باولر تھے

جن کا میںنے سامنا کیا ،وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی باولنگ کروا سکتے تھے ، اور مسلسل تین اورز میں بھی شعیب تیز باولنگ کر سکتے تھے ۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی ، شاون ٹیٹ ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ باولر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ باولنگ کرتے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں