کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان سپر لیگ کا آغاز دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی چھ ٹیمز کے کھلاڑی اور ان کے منجمنٹ دبئی پہچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دبئی میں بھی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیمز فالکنر پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اور پی ایس ایل کھیلنے پر کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے پر انتہائی خوش ہوں۔ اور خاص طور پر لاہور قلندرز میں شامل ہونے پر زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

لاہور قلندرز میں مجھے دو ورلڈ کلاس کھلاڑیوں فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ یہ دونوں کھلاڑی میرے فیورٹ ہیں۔ فخر زمان کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ زبردست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں