محمد عامر بڑے ہو جاؤ! ہر وقت آپکے “پاپا” مکی آرتھرآپکو نہیں بچائیں گے۔۔ شعیب آختر نےمتنازہ بیان دےدیا

150

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے جب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تب سے ہی تنازہ کا شکار ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں تمام فارمٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


محمد عامر نے یہ کہا تھا کہ موجودہ ٹیم منیجمٹ (مصباح الحق،وقار یونس) کی موجودگی میں پاکستان کی طرف سے نہیں کھیلوں گا۔

اسی مسئلہ پر شعیب اختر نے پی ٹی سپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو اب بڑا ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی آپ کے اچھے دن آتے ہیں کبھی برے دن آتے ہیں

عامر کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہر جگہ پاپا مکی آرتھر تو نہیں ہونگے جو آپ کو سیف گارڈ کریں، آپ کو بڑا ہونا ہوگا۔ ہر دفعہ آپ کی پسند کی مینجمنٹ نہیں ہوتی آپ اپنی پرفامنس  بہتر کر کے ان کو جواب دیں۔