محمد حفیظ کےفینز کے لئے بڑی خبر آگئی! کون سی بڑی لیگ کھیلنے جا رہے ہیں؟جانیے

87

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کریبئین پریمیئر لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کربیبئین پریمیئر لیگ میں گیانا واریئرز کی نمائندگی کریں گے،


حفیظ کے علاوہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لیگ کا آغاز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے بعد ہوگا،

سی پی ایل بائیو ببل میں 28 اگست سے شروع ہوگی، لیگ میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ قبل ازیں کریبئن پریمیئر لیگ نے قومی کرکٹر حیدر علی کو ٹاپ کیٹگری میں پک کیا تھا،

حیدر علی کو جمائیکا تلاواز کی جانب سے بونس کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز (ایک کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے این او سی ملنے پر حیدر علی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔