کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے ، کبھی کسی کھلاڑی کا عروج ہوتا ہے ، تو کبھی کسی کھلاڑی کا زوال ہوتا ہے۔ اسی طرح ایک وقت تھا جب اکمل برادران کا کرکٹ میں عروج تھا، تینوں بھائیوں کا قومی ٹیم میں سکہ چلتا تھا۔


مگر آہستہ آہستہ وقت نے پلٹا کھایا ، اور تینوں بھائی پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہو گئے۔ پھر پی سی بی نے بھی مڑ کر نہ پوچھا۔ کامران اکمل نے کل ایک سپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ،

کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو سینئر کھلاڑیوں کی قدر کرنی چاہیے۔ اور انڈین کرکٹ بورڈ سے یہ چیز سیکھنی چاہیے۔

انڈیا نے تب تک ، راہول ڈریوڈ ، سچن ٹنڈولکر ، مہندر سنگھ دھونی ، سہواگ اور وی وی ایس لکشمن کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جب تک نئے کھلاڑی ان کے ساتھ کھیل کھیل کر سیکھ نہ گئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں