کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے مستقبل کے لیے اگلے ایک دو روز انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں، اس دوران پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز کے یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ ممکن ہے۔


پی ایس ایل کے بقیہ میچوں ابوظبی میں کرائے جانے کا امکان ہے جس کا باقائدہ اعلان آج متوقع ہے۔ 22 مئی کو ٹیمیں کراچی اور لاہور سے عرب امارات روانہ ہوں گی۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے گزشتہ روز تحریری جواب ملنے کی توقع تھی، پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دو چارٹڈ طیاروں پر ابوظبی روانہ ہوں گے، کھلاڑی اور مینجمنٹ کے افراد پہلے قرنطینہ لاہور جبکہ سات سے دس روز کا ابوظبی میں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں