کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الھق نے کہاہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں ، مجھے فرق نہیں پڑتا ہے ۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے


مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی، وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں، مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں،

مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضروت ہے، خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہو گی ، ہیڈ کو چ کا کہناتھا کہ

یہ تاثر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوانوں کو موقع نہیں دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ پرتنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہین پڑتا ، تنقید کرنے والوں کیلئے دعا ہی کر سکتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں