کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ کی بجائے ٹی 20 میچر کو ترجیح دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو کسی بھی شارٹ فارم کرکٹ پر قربان نہ کریں، پی سی بی نے ایک ٹیسٹ کی جگہ 2 ٹی 20 بڑھائے، جو غلط ہے۔ دنیا کا کوئی بھی بورڈ ایسا کرتا ہے تو وہ غلط ہے،

اگر کرکٹر ایسا کرنا شروع کردیں تو مشکل ہوجائے گی۔ ایسے فیصلوں سے لگتا ہے کہ پی سی بی کا فوکس شارٹ فارم کرکٹ پر ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ سے

ریٹائرمنٹ لی تو پی سی بی سمیت کئی لوگوں نے اعتراض کیا۔ وہاب ریاض سے متعلق بھی باتیں ہوئیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے بجائے ٹی 20 اور ون ڈے کھیلنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں