وہ وقت جب عمران خان کی اداکارہ ریکھا کیساتھ شادی ہوتےہوتے رہ گئی، سابق کرکٹر کا اپناموقف بھی آگیا

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹر عمران خان، جو اب پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں، کا نام ماضی میں کئی خواتین کے ساتھ لیا جاتا رہا جن میں سے اکثر بالی ووڈ اداکارائیں تھیں۔ ان میں ایک اداکارہ ریکھا بھی تھیں جن کے ساتھ عمران خان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی۔


ویب سائٹ کرک ٹریکر اور دی کرنٹ کے مطابق ریکھا کی ماں نے بھی ان کی عمران خان کے ساتھ شادی پر نہ صرف رضا مند تھیں بلکہ وہ اس رشتے پر بہت خوش تھیں اور

انہوں نے نئی دہلی جا کرایک پنڈت سے ریکھا اور عمران خان کی ’کنڈلی‘ بھی نکلوائی تھی کہ آیا ان کی شادی کامیاب ہو گی یا نہیں۔ عمران خان نے ان دنوں کافی وقت ممبئی میں ریکھا کے ساتھ گزارا۔

جن لوگوں نے انہیں ایک ساتھ دیکھا، وہ بتاتے ہیں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد محبت کرتے تھے۔ عمران خان نے اپریل کا پورا مہینہ ممبئی میں ریکھا کے ساتھ گزارا تھا۔


عمران خان ریکھا کے ساتھ پریمی شیور گودراج کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں رہائش پذیر رہے۔ ان دنوں اخبارات اور جرائد میں عمران اور ریکھا کی متوقع شادی کی خبریں بھی شائع ہوتی رہیں جن میں

دعوے کیے جاتے رہے کہ عمران خان اور ریکھا جلد شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم پھر دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ شاید اس کی وجہ عمران خان کی اداکاراﺅں کے متعلق وہی سوچ تھی جس کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں یہ کہہ کر کیا تھا کہ

اداکاراﺅں کی صحبت محدود وقت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے۔ میں ان کی صحبت سے کچھ وقت کے لیے لطف اندوز ہوتا ہوں اور پھر آگے بڑھ جاتا ہوں۔

میں کسی اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ انہی دنوں عمران خان کا نام شبانہ اعظمی اور زینت امان کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا تھا۔