ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط ،حسن علی نےعمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس کوپیچھے چھوڑ دیا

31

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں بہترین بائولنگ اوسط کے مالک بن گئے ہیں، ۔ 26 سالہ حسن علی اب تک 13 ٹیسٹ میچز میں


تیرہ ٹیسٹ میچوں میں 22.05 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 5 مرتبہ اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ میچ میں 10 شکار کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے رکھا ہے۔

حسن علی ٹیسٹ کرکٹ میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولرز میں بہترین اوسط کے مالک بن گئے ہیں ۔ اس فہرست میں محمد عباس 22.80 کی اوسط سے 84 وکٹیں لے کر

دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان 22.81 کی اوسط سے 362 شکار کرکے تیسرے، شبیر احمد 23.03 کی اوسط سے 51 وکٹیں لے کر چوتھے، وقار یونس 23.56 کی اوسط سے 373 شکار کرکے 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔