پاکستان کی زمبابوے کے ساتھ سیریزکرکٹ کےساتھ ایک،مذاق ہے، رمیز راجہ نےحیران کن بیان دے دیا

41

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نےیکطرفہ ٹیسٹ میچز کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔ زمبابوے کیخلاف پاکستان کی یکطرفہ فتوحات کے حوالے سےرمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں کوئی جوڑ نہیں تھا۔


ایسی سیریز نہیں ہونی چاہیئے، کرکٹ پہلے ہی کو رونا کے باعث مشکل صورتحال میں ہے اور کم لوگ اسےدیکھ رہے ہیں، اگر اس طرح کے دلچسپی سے خالی یک طرفہ میچز کھیلے جائیں گے تو شائقین

فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی جانب راغب ہوجائیں گے، 3 روزہ ٹیسٹ تو ایک مذاق ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے مطابق چھوٹی ٹیموں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ

مشکل صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں اس سے کس طرح نکلنا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ زمبابوے نے کچھ بھی سیکھا ہوگا، زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ بہت نیچے چلے گئی ہے،اس کو اب صرف محدود اوورز کےمیچز کھیلنا چاہئیں۔