میرے بھائی عمر اکمل کوبھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کریں! کامران اکمل نے بابر اعظم سےمطالبہ کر دیا

43

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ایک خصوصی انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جلد از جلد عمراکمل کی بحالی کا عمل شروع کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے ، ان کا معاملہ اور سزا بھی اب ختم ہوگئی ہے۔


پی سی بی کو اعلی کارکردگی والے کیمپ میں عمر اکمل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے جیسا کہ یہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتا ہے اور اسے ڈومیسٹک کرکٹ اور اگلی پی ایس ایل کی تیاری میں مدد کرنی چاہیئے،

وکٹ کیپر بلےباز نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور عماد وسیم کی پاکستان لائن اپ میں شمولیت پر زور دیا۔ ان کا کہناتھا کہ سلیکٹرز تجربات کرنے سے تھک چکے ہیں،

پاکستان ٹیم کو ٹی 20 کرکٹ میں مڈل آرڈر میں شعیب ملک کے تجربے کی ضرورت ہے ،عماد وسیم آرام چاہتا تھا اور آپ نے اسے چھوڑ دیا۔