ہرارےٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نےتاریخ رقم کر دی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ہرارے ٹیسٹ میں کمزور زمبابوین ٹیم کیخلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں، ہرارے ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی، ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرز


ایک صدی میں پہلی باردونوں لیفٹ آرم بولرز کے 5،5شکار کا موقع بھی اسی میچ میں آیا، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے حریف ٹیم کی وکٹوں کا برابر بٹوارہ کرتے ہوئے

کسی اور کی باری نہیں آنے دی، یوں بائیں ہاتھ کے بولرز نے ایک منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ کسی ایک میچ میں 3مختلف بولرز کی 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں

یہ پہلا موقع ہے، اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی بار 3 بولرز نے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔