انگلینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئےکھلاڑیوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئےپرعزم

27

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
برطانوی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رواں سال اکتوبر میں دورۂ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ


آئی پی ایل سمیت کسی بھی لیگ کی بجائے انہیں قومی ڈیوٹی کو ترجیح دیناہوگی۔ ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو ٹی ٹونٹی لیگز پر قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔ دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں میں کو رونا کیسز سامنے آنے کے سبب ملتوی ہونے والی بھارتی لیگ کے

انعقاد کی ستمبر، اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ واضح رہےکہ انگلینڈ ٹیم نے 16 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں۔