پی ایس ایل کےبقیہ میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہوسکتی ہے، راشد لطیف نےخبردار کردیا

42

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے خبر دار کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز نہ کروائے گئے تو یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے۔


جیو نیوز کے مطابق راشد لطیف نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میچ یو اے ای یا پاکستان میں نہ کروائے گئے تو خدانخواستہ یہ آخری لیگ بھی ہو سکتی ہے،

پی سی بی دانشمندی کا ثبوت دیتی اور ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کروایا جاتا تو یہ جلد مکمل ہو جاتا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کے باقی رہ جانے والے میچز

ابو ظبی اور دبئی میں کروانے کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے اور ای سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز یو اے ای میں ہونے یا نہ ہونے کی اجازت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے۔