قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی،خوشخبری مل گئی

107

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عید سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی اب عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کیساتھ منائیں گے۔


کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لیے قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ کیا گیا ہے۔ خصوصی طیارہ پی کے 6721لاہور سے ہرارے روانہ ہوا۔ پی آئی اے کا خصوصی بوئنگ 777 طیارہ قومی کرکٹ ٹیم کے

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر بدھ کولاہور پہنچے گا۔ خصوصی طیارے سے 29 رکنی پاکستانی سکواڈ پاکستان پہنچے گا۔ کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہو گا۔