ان دوسینئر کھلاڑیوں کی ٹیم کوسخت ضرورت ہے۔ کامران اکمل نےبھی بڑا مطالبہ کر دیا

33

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد بہت سی چیزیں واضح ہو جائیں گی،


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کار بولرز کی ضرورت پڑے گی، بابراعظم گزرتے وقت کے ساتھ کپتانی میں بہتر ہوتے جا رہے ہیں تاہم انہیں ٹیم سیلکشن میں بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کے معاملے بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تھے، اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ڈومسٹک کرکٹ میں

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیں، محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔