حسن علی نے بہترین کارکردگی سے دنیائےکرکٹ کے تمام باؤلرز کو پیچھےچھوڑ دیا

44

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ حسن علی انجری کے سبب تقریبا دوسال کرکٹ سے دور رہے تاہم انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے


دنیائے کرکٹ کے تمام باؤلرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رواں سال وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ حسن علی نے رواں سال 15 اننگز میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس لسٹ میں بھارت کے سپن باؤلر روی چندرا ایشون دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 10 اننگز میں 34 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 19 اننگز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔