بابر اعظم نے قومی ٹیم کےکپتان کی حیثیت سے اہم اعزاز اپنےنام کرلیا

34

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم نے لگاتار چھٹی سیریز جیت لی، بابر اعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ پاکستان 1952 سے لے کر اب تک صرف چھ مرتبہ لگاتار چھ یا اس سے زائد سیریز جیتنے میں کامیاب رہا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چھ سیریز جیتنے اور بابراعظم کو بحثیت کپتان ابتدائی چاروں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ان چھ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کےخلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز، پھر افریقہ سفاری کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے شروع ہونے والی کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ جب پاکستان نے لگاتار چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتی ہوں۔