ایسی سیریز نہیں ہونی چاہیےکیونکہ“ رمیز راجہ کاپاکستان اور زمبابوے کےدرمیان ٹیسٹ سیریز پر حیران کن ردعمل

77

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ٹیسٹ میچ پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ںٹیموں میں کوئی جوڑ نہیں تھا ، ایسی سیریز نہیں ہونی چاہیے کیونکہ کرکٹ پہلے ہی مشکل صورتحال میں ہے اور


دلچسپی سے خالی یکطرفہ میچز ہوئے تو شائقین کی توجہ دوسرے کھیلوں کی جانب ہو جائے گی۔ رمیز راجہ کا کہناتھا کہ کرکٹ کو پہلے ہی کم لوگ دیکھ رہے ہیں، اگراسی طرح یکطرفہ میچز ہوئے تو

شائقین فٹبال اور دیگر کھیلوں کی جانب راغب ہوجائیں گے، 3روزہ ٹیسٹ تو ایک مذاق ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ کچھ لوگوں کے مطابق چھوٹی ٹیموں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے کہ مشکل صورتحال پیدا ہوجائے تو

اس سے کس طرح نکلنا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ زمبابوے نے کچھ بھی سیکھا ہوگا، زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ بہت نیچے چلے گئی، اس کو صرف محدود اوورز کے میچز کھیلنا چاہئیں۔