کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نےدو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کرلیا۔ دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نےتباہی مچا رکھی ہے۔

بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 97 رنز بنائے بدقسمتی سے اپنی سینچری مکمل نہ کرسکے اور سٹمپ آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی

اور 5 وکٹیں حاصل کی زمبابوے کے اہم کھلاڑی بھی آؤٹ کیے۔ یہ نعمان علی کاٹیسٹ انٹرنیشل میچز میں دوسرا 5 وکٹ ہال ہے۔ بہترین بلے بازی پر عابد علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی سیریز قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں