شاہد آفریدی اور بیٹی کی آسماءالحسنیٰ سُنتے ہوے ویڈیووائرل

35

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہدآفریدی کی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ’اسماءالحسنیٰ‘ سُنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


شاہد آفریدی نے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’والدین اپنے بچے کے لیے سب سے بہتر کام جو کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی پرورش کریں اور اُنہیں اپنے سامنے بڑھتا ہوئے دیکھیں۔‘ سابق کپتان نے لکھا کہ ’زندگی کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’الحمداللّہ، فیملی ٹائم۔‘