حسن علی نے اپنا ہی ریکارڈ ایک بار پھر توڑ ڈالا۔۔

54

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حسن علی 2017 میں دنیا کا بہترین ون ڈے گیند باز بن کر سامنے آیا۔ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا سہرا اسی کے سر جاتا ہے۔ پھر زخمی ہو کر باہر ہوا اور کافی عرصہ باہر رہا۔ تو محسوس ہوا کہ شاید اب دوبارہ وہ عروج نہ پا سکے۔ مگر


مگر آفرین ہے اس پر کہ اس نے تمام خدشات کو غلط ثابت کیا۔ پچھلی پانچ ٹیسٹ اننگز (اننگز نہ کہ میچ) میں حسن علی نے 24 وکٹیں لے چکا ہے، جن میں چار مرتبہ پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نے پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جو کہ ان کے ٹیسٹ کریئر کی بہترین باؤلنگ تھی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں حسن علی اپنا بنایا گیا ریکارڈ خود ہی توڑ دیا۔ صرف 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ حسن علی کے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے بہترین باؤلنگ ہے