کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی معطلی پر ٹرول کرنے والے بھارتی صارف کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے معطل ہونے پر ماضی یاد دلا دیا۔


پی ایس ایل کے معطل ہونے پر بھارتی صارف نے ڈیل اسٹین کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کو رونا کے ماحول میں کم از کم گزشتہ آئی پی ایل اختتام پذیر ہوا تھا جبکہ پی ایس ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔

ڈیل اسٹین نے صارف کو جواب دیتے ہوئے انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا تھا اور بس اتنا کہا کہ ’آپ واقعی مزاحیہ ہیں۔ اب آئی پی ایل کی معطلی پر وہ بھارتی صارف کو ماضی یاد دلانا نہ بھولے۔

ڈیل اسٹین نے 4 مارچ کو کیے گئے بھارتی صارف آشیش کے ٹوئٹ پر دو مہینے کا وقت گزرجانے کے بعد دوبارہ جواب دیتے ہوئے ’ہائے‘ کہا اور ٹرول کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں