کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرازق اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ کے اوپر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ پیچھلے سال ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں ، انہوں خیبر پختونخوا کی کوچنگ کی تھی، اور خیبرپختونخوا کی ٹیم فائنل تک پہنچ گئی تھی۔


سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان فائنل میں ٹائی ہو نے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے عبدالرازق کا کہنا تھا کہ،

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے، کے پی کے میں بے پناہ صلاحیتوں والے کھلاڑی موجود ہیں۔ جن سے میں متاثر ہوا ہوں۔ عبدالرازق کا کہنا تھا کہ

خیبرپختونخوا کے نوجوان کھلاڑی مینٹلی اور فٹنس کے لحاظ سے بہت اچھے اور زبردست ہیں۔ اگر باقی علاقوں کو دیکھا جائے تو ان کے اندر اتنا صلاحیت نظر نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں