پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے کےتمام امکانات ختم ، ہوٹلزکی بکنگ بھی منسوخ

61

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے کے تمام امکانات ختم ہوگئے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ لاجسٹک نے کراچی میں ہوٹلز کی بکنگ بھی کینسل کرادی ہے اور اب


لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی کرانے پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے میچز یو اے ای میں کرانے کے لیے امارات کرکٹ حکام کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی حکام نے لیگ کے انتظامات پر فرنچائزز کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ لیگ کے لیے یواے کرکٹ بورڈ سے میچز کے انتظامات اور حکومتی منظوری پر بات کی گئی ہے۔

لاجسٹک ایشوز پر تبادلہ خیال کے بعد یو اے کرکٹ بورڈ جلد پی سی بی کو جواب دے گا۔ یو اے ای کرکٹ بورڈ کے جواب آنے پر پی ایس ایل کے مستقبل کا حتمی تعین ہوگا۔