کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے لیگ سپینر اور نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی باؤلر شمسی نے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جب شمسی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ پی ایس ایل کھیلنا چاہیں گے؟ تو


لیگ سپنر نے ہاں میں جواب دیا۔ شمسی نے کہا کہ ہاں ضرور میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میں نے سی پی ایل کھیلا پھر آئی پی ایل کھیلا اور ساؤتھ افریقہ کا ڈومسٹک کرکٹ بھی کھیلا

پھر نیشل ٹیم میں میری سلیکشن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ایل، آئی پی ایل اور انگلش کاؤنٹی میں کرکٹ کھیلانے سے میری گیم بہت اچھی ہو گئی۔ لوگ ان لیگز کو پیسے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

پیسے ضرور ملتے ہیں لیکن آپ کو کئی کھلاڑیوں سے سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔ میں نے ایسے ہی چھوٹی چھوٹی چیزیں سیکھی اور بڑا سپن بالر بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں