شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا،شاہد آفریدی کی زندگی کا اور شاندارراز سامنے آگیا

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے میری بیماری کے دنوں میں جو کچھ میرے لئے کیا، اس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق


عمران نذیر نے انکشاف کیا کہ شاہدآفریدی کوجب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میرا منیجر آپ سے رابطہ کرے گا، پھر انہوں نے جو کیا، اس کیلئے ان کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے دنوں میں عبدالرزاق نےبہترین دوست کا کردار ادا کیا، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا، پیسے کب لوٹاؤ گے، بس کہا کتنے پیسے کی ضرورت ہے، اور بھجوا دیئے۔

عمران نذیر نے کہا ہے کہ میں نے دوبارہ کرکٹ شروع کی توعاقب جاوید نے فون کر کے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں جبکہ مجھے معاوضے کی پیشکش بھی کی گئی۔