کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ سنیئر کھلاڑیوں کو عزت دینا کب سیکھے گا۔ جب تک کھلاڑی اچھی فارم میں ہوتا ہے ، سارے اس کی آؤ بھگت کرتے ہیں، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ اس کھلاڑی کے چرچے ہوتے ہیں۔


مگر جب اس کھلاڑی کے اوپر برا وقت آتا ہے۔ تو سارے اس کھلاڑی کو بھول جاتے ہیں۔ کوئی بھی اس کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہوتا۔ اس طر سنیئر کھلاڑی اور ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے

فارم کیا روٹھی کرکٹ بورڈ نے بھی لگتا ہے منہ پھیر لیا ہے۔کیا ہائی پرفارمنس سینٹر میں پاکستان کے سینئر ٹیسٹ کرکٹرز کیساتھ کام اسی وقت ہوگا ، جب وہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

اگر اسد شفیق اس وقت فارم میں نہیں ہے تو یہ بورڈ کا کام ہے سنیئر ٹیسٹ کرکٹر کی تکنیک کے اوپر کام کرے۔ اسد شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں